counter easy hit

اقامہ معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی کو 3 وفاقی وزرا کی نااہلی کے ریفرنس بھجوادیئے گئے

اسلام آباد: اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور احسن اقبال کی جانب سے یو اے ای کے اقامے ظاہرنہ کرنے پران کی نااہلی کے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گئے ہیں۔

Aqama issue; 3 federal ministers' disqualification reference dispatched to the Speaker National Assembly

Aqama issue; 3 federal ministers’ disqualification reference dispatched to the Speaker National Assembly

ایکسپریس نیوزکے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو نااہل قراردینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ریفرنس بھجوایا ہے۔ ریفرنس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار، خواجہ آصف اوراحسن اقبال نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیرون ملک ملازمت کو ظاہرنہیں کیا، اس کے علاوہ تینوں وزرا نے اپنے کاغذات نامزدگی میں تںخواہ بھی ظاہر نہیں کی۔ اسپیکرکے دفتر کو بھجوائے گئے ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ اقامہ اور تنخواہ ظاہر نہ کرنے پرتینوں وزرا اسمبلی کی رکنیت کے اہل نہیں رہے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کے تحت تینوں وزراء کو تین سال سزا ہوسکتی ہے، اس لئے انہیں آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website