counter easy hit

عرب ملک کی وہ سڑک جس پر پاکستانیوں کو سفر کرنے کی اجازت نہیں

Arab country road not allowed

Arab country road not allowed

المدام سے حتا جانے والی سڑک “شاہراہ عمان ای 44 ” کو غیر ملکیوں کیلئے ممنوع قرار دے دیا گیا ہے
ابوظہبی (یس اُردو ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی ہر جگہ آزادانہ گھوم پھر سکتے ہیں لیکن المدام سے حتا جانے والی شاہراہ عمان ای 44 کو غیر ملکیوں کے لئے ممنوع قرار دے دیا گیا ہے ، کیونکہ یہ شاہراہ عمانی علاقے میں سے گزرتی ہے ۔ گلف نیوز کے مطابق وہ تمام افراد جو کہ خلیجی ممالک کے شہری نہیں ہیں حتا جانے کے لئے شارجہ قلبہ روڈ استعمال کریں گے ، بصورت دیگر انہیں المدام چیک پوائنٹ سے واپس لوٹا دیا جائے گا جس سے آگے چیک پوسٹوں پر عمانی اہلکار تعینات ہیں ۔ اس علاقے میں پاکستانیوں کی اکثریت ہے جس کی وجہ سے اس شاہراہ کو استعمال کرنے کی ممانعت کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے بھی پاکستانی ہیں ۔ گلف نیوز کے مطابق غیر ملکی شہری المدام راﺅنڈ اباﺅٹ سے بائیں مڑ کر ای 55 شاہراہ پر آسکتے ہیں جو کہ المائحہ کو جاتی ہے ۔ اس شاہرہ سے شارجہ قلبہ روڈ پر جایا جاسکتا ہے ۔ عمانی علاقے سے باہر رہتے ہوئے 25 سے 30 کلومیٹر کا فیصلہ طے کرنے کے بعد دائیں مڑ کر ای 44 پر حتا کی طرف آیا جاسکتا ہے ۔ غیر ملکیوں کے لئے مجوزہ راستہ اختیار کرنے کی صورت میں سفر کے دورانیے میں نصف گھنٹے کا اضافہ ہوسکتا ہے لیکن یہ عمانی بارڈر پر جاکر واپس مڑنے اور ڈیڑھ سے دو گھنٹے ضائع کرنے سے بہرحال بہتر ہے ۔ زمینی بارڈر کراسنگ کے ذریعے حتا کے راستے عمان میں داخل ہونے والوں کے لئے 35 درہم فی کس کی ایگزٹ فیس بھی مقرر کردی گئی ہے