counter easy hit

عرب اسلامک امریکن سربراہی کانفرنس آج ریاض میں ہو گی

عرب اسلامک امریکن سربراہی کانفرنس آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، سعودی شاہ سلمان کے علاوہ 50 سے زائد ملکوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

Arab Islamic American pinnacle conference will today in Riyadh

Arab Islamic American pinnacle conference will today in Riyadh

سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی امریکا اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی کانفرنس آج شروع ہوگی۔ کانفرنس کا مقصد انتہا پسندی اور عالمی دہشت گردی کے خلاف مل کر کیسے لڑنا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، ملیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق، تاجک صدر امام علی رحمان، اومانی نائب وزیراعظم سمیت دیگر ملکوں کے سربراہان پہنچ چکے ہیں۔

کانفرنس میں امریکا اور اسلامی ممالک کے درمیان تجارت، سیکورٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف آج سعودی عرب پہنچیں گے جبکہ سوڈان کے صدر عمر البشیر نے کہا ہے کہ وہ ریاض کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

سوڈان نے کہا ہے کہ ’’اس بات کا امکان ہے کہ یہ ملاقات ٹرمپ کے لیے مشکل پیدا کرے، جو سوڈان پر لاگو معاشی تعزیرات کو مکمل طور پر اٹھا سکتے ہیں، جنہیں امریکا نے 1997ء میں عائد کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website