counter easy hit

’فرینکلی سپیکنگ‘: عرب نیوز کے پہلے ٹاک شو میں شوکت عزیز مہمان

مشرق وسطیٰ کے صف اول کے اخبار عرب نیوز نے ’فرینکلی سپیکنگ‘ کے عنوان سے ریکارڈڈ ٹاک شو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پروگرام کے دوران عالمی پالیسی سازوں اور عرب دنیا کے حوالے سے بااثر شخصیات اور فیصلہ سازوں کا انٹرویو کیا جائے گا۔
ٹاک شو ’فرینکلی سپیکنگ‘ کا پہلا پروگرام پاکستان کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے ساتھ ہوگا۔

پروگرام کی میزبانی سینئر ایوارڈ یافتہ صحافی اور عرب نیوز کے کالمسٹ فرینک کین کریں گے۔ فرینک کین نے بااثر عالمی بزنس لیڈرز اور دنیا بھر کے بااثر سیاسی شخصیات کا انٹرویو کر چکے ہیں۔
اس ٹاک شو کا دورانیہ 20 منٹ ہوگا اور اس میں کبھی کبھار اضافی رپورٹنگ اور انٹرویوز بھی شامل کیے جائیں گے۔ ٹاک شو عرب نیوز کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر دستیاب ہوگا۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے عرب نیوز کے ایڈیٹر انچیف فیصل جے عباس نے کہا کہ ’سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کا صف اول کا اخبار ہونے کے ناطے سے عرب نیوز کا اپنے مواد میں ویڈیوز کا اضافہ کرنا ایک فطری بات ہے۔ ہم دنیا میں اپنے قارئین کے لیے ’فرینکلی سپیکنگ‘ کو پیش کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’عرب نیوز کی ساکھ اور فرینک کین کا تجربہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہر قسط شعوری طور پر متحرک کرنے والی بحث اور مزید گفتگو کا مواد پیش کرے گی۔‘
ٹاک شو ’فرینکلی سپیکنگ‘ کی پہلی قسط سنیچر کی شام پیش کی جائے گی جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا انٹرویو کیا جائے گا۔
شوکت عزیر پاکستان میں تبدیلی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے علاوہ سعودی عرب کی اصلاحات، پاکستان کے سعودی عرب اور ایران کے ساتھ تعلقات اور اسرائیل کے حوالے سے اپنے نظریات پیش کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website