counter easy hit

عرب ریڈنگ چیلنج، پہلی پوزیشن 6سالہ محمد عبداللہ کے نام

Arab Reading Challenge, 6-year-old Mohammad Abdullah's first name

Arab Reading Challenge, 6-year-old Mohammad Abdullah’s first name

دبئی کے حکمراں الشیخ محمد بن راشد اآل مکتوم نے الجزائر کے 6 سالہ بچے محمد عبداللہ فرح کو’عرب ریڈنگ چیلنج ‘میںپہلی پوزیشن لینے پر انعام دیا ۔

مقابلے میں 15 عرب ممالک کے مجموعی طور پر 35 لاکھ 90 ہزار 743 طلبہ و طالبات نے شرکت کی،جن کا تعلق پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک تھا اور حتمی مرحلے سمیت پورے مقابلے میں یہ بچے 10 کروڑ سے زیادہ کتابیں پڑھنے میں کامیاب رہے۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے الجزائری طالب علم محمد نے مقابلے میں 20 سے زیادہ مصنفین کے 50 عنوانات کو پڑھ کر ان کی تلخیص کی۔ وہ الجزائر کی سطح پر 6 لاکھ 10 ہزار طلبہ و طالبات پر برتری حاصل کر کے حتمی مرحلے میں پہنچا تھا۔

اسی حوالے سے فلسطین کے ہائی اسکول ’طلائع الامل‘ نے مذکورہ چیلنج کے مقابلے میں بہترین اسکول کا انعام جیت لیا۔ حتمی مرحلے میں 5 اسکولوں کے درمیان مقابلہ تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website