عرب لیگ کےسیکریٹری جنرل نے شام کے مسئلے کو دیگر طاقتوں کی بجائے عرب دنیا کی جانب سے حل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اردن کے بحر مردار میں عرب لیگ کے اٹھائیسویں سربراہی اجلاس کے سلسلے میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نےعرب حکومتوں پر زور دیا کہ وہ شامی مسئلے کو دیگر طاقتوں پر چھوڑ نے کی بجائے اسے حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ شام کا بحران خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں ابوالغیط نے کہا کہ بدھ 29 مارچ کو اردن میں منعقد ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں اٹھارہ سربراہان مملکت وحکومت کی شرکت متوقع ہے جو شامی مسئلہ سمیت دیگر مسائل پر غور کرنے کے لئے سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ عرب لیگ نے شام کی رکنیت 2011 سے معطل کر رکھی ہےجبکہ شام کو اردن اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔