لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)13سالہ ذیشان اسلام پورہ کا قتل قابل مذمت فعل ہے ،سوگوارخاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت وائس چیئرمین یونین کونسل علی چک چوہدری عرباض طارق بدہوکالس،ممتازسماجی شخصیت چوہدری عرفان مہدی بدہوکالس نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ نوعمربچے کا سفاکی کے ساتھ قتل انتہائی افسوسناک ہے ،پولیس قاتلوں کو ٹریس کرنے کیلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاکرملزمان کو کیفرکردارتک پہنچائے،انہوں نے سوگوارخاندان سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی ان گھڑیوں میں بچے کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔