راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغان بھائیوں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغان بھائیوں اورسکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سمیت سفارتخانوں کی عمارتوں کو نقصان پر بھی اظہار افسوس کیا۔ واضح رہے کہ آج صبح کابل میں غیر ملکی سفارت خانوں کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں 80 افراد جبکہ 350 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔