لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی روز سے قیاس ارائیاں تھیں کہ فاطمہ بھٹو تحریکا نساف میں شامل ہو رہی ہیں ، تحریک انصاف کے قریبی ذرائع اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ کی جمائمہ کی جانب سے بھی یہ خیال ظاہر ہورہا ہے کہ فاطمہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گی،، فاطمہ بھٹو ذولفقارعلی بھٹو کے بیٹے مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی ہیں ،، ان کے خاندان کے بینظیر خاندان سے اختلافاتا کسی سے ڈھکے چھپے نہیں،، فاطمہ بھٹو کے بارے میں گزشتہ کئی سالوں سے یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ پاکستان کی سیاست میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اپنا کردار ادا کرنے آرہی ہیں اور اس دوران اُن کی وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کے ساتھ لندن میں ملاقات کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں،، اور اب ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوٰی کیا ہے کہ فاطمہ بھٹو نے تحریک انصاف میں شامل ہونے میں صاف انکار کر دیا ہے ،، اور انھوں نے کہا ہے کہ وہ ابھی اپنی پرھائی میں مصروف ہیں،، گزشتہ چند دنوں میں پی ٹی آئی کی قیادت سندھ حکومت میں تبدیلی کی طرف شدت سے اشارہ دے رہی تھی اُن کے مطابق سندھ میں ایک فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے جو پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کے خلاف کھڑا ہوگا،، تاہم اب یہ خبر ہے کہ فاطمہ بھٹو نے مبیبنہ طور پر تحریک انساف میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے ،، جو یقیننا تبدیلی سرکار اور پیپلز پارٹی کیلئے ایک بڑے سرپرائز سے کم نہیں ہے ،،