روات: (اسد حیدری) امیدوار این اے 52 پیر سید حسنین شاہ کاظمی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے حوالے سے مرکزی الیکشن آفس روات جی ٹی روڈ سے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں اسلام آباد کے مضافات کی یونین کونسلز کے علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیکٹروں گاڑیوں کے قافلوں نے بھی شرکت کی۔ حلقے کی عوام نے میری شارٹ کال پر بھرپور طریقے سے شرکت کی اور مجھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور میری حمایت کا اعلان کیا میں ان سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ پیر سید حسنین شاہ کاظمی