counter easy hit

جمال خان لغاری کی رونگھن آمد پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے گاڑی روک لی

ڈی جی خان: لیگی رہنماجمال خان لغاری کی رونگھن آمد پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ان کی گاڑی روک لی۔ سوال کاجواب نہ دے سکنے اور شہریوں کے بار بار استفسارپرجمال لغاری واپس چلے گئے۔

Area corners stopped the Jamal Khan Laghari car on Roghan arrivalمیڈیا رپورٹس کے مطابق لیگی رہنماجمال خان لغاری رونگھن پہنچے تو شہریوں نے ان کی گاڑی روک لی اور احتجاج شروع کر دیا جس پر وہ گاڑی سے باہر آئے اور مظاہرین سے بات چیت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ میں یہا ں افسو س کرنے کے لئے آیا ہوں  کوئی ووٹ مانگنے نہیں آیا۔جس پر مظاہرین کی جانب سے کہا گیا کہ 5 سال کہاں تھے؟ تب بھی فوتگیاں ہوتی رہیں ہیں۔اس کے ساتھ مظاہرین نے دیگر مسائل پر بھی سوالات کئے ۔جن کا جمال لغاری جواب نہ دے سکے اور یہ کہتے چلے گئے کہ تم لوگ میرے سوال کا 25جولائی کو جواب دینا ،مجھے بحث نہیں کرنی ۔شہریوں کے احتجاج اور بار بار کے استفسارپرجمال لغاری واپس چلے گئے۔