لاہور (یس ڈیسک) ماڈل اریبہ قتل کیس میں گرفتار طوبیٰ اور دیگر دو ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا، ملزموں کا کہنا تھا کہ وہ بے گناہ ہیں۔
ماڈل بننے کے خواب آنکھوں میں سجانے والی اریبہ کی لاش چند ہفتے پہلے ایک بریف کیس سے ملی جس کے قتل کے الزام میں اس کی دوست ازما راؤ عرف طوبیٰ اور اس کے دو ساتھی فاروق الرحمان اور حکیم ذیشان کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے۔
تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزموں کو ضلع کچہری لاہور میں مجسٹریٹ راشد محمود کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزموں سے ابھی موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرنا ہے۔
اس لئے مزید دس روز کا ریمانڈ دیا جائے ، ملزموں کے وکیل کا کہنا تھا کہ پہلے تین روزہ ریمانڈ میں پولیس ملزموں کا قتل سے تعلق نہیں جوڑ سکی۔ اس لئے محض شک کی بنیاد پر ریمانڈ میں توسیع نہ کی جائے تاہم عدالت نے تین روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔