counter easy hit

ارجنٹینا: صدر موریسیو میکری کی معاشی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

Argentina

Argentina

ارجنٹینا میں صدر موریسیو میکری کی معاشی پالیسیوں کے خلاف مزدور سڑکوں پر آ گئے۔ دارالحکومت بیونس آئرس میں نکالی ریلی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
بیونس آئرس: (یس اُردو) ہڑتال کی کال مزدوروں کی یونین سی ٹی اے نے دی تھی۔ یونین کے صدر پیبلو میچلی کا کہنا تھا اگر حکومت نے انکے مطالبات نہ مانے تو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔ صدر میکری معیشت کی بحالی کے لئے کرنسی کی مالیت میں کمی، بجلی وغیرہ کے نرخوں میں اضافہ اور ہزاروں نوکریوں کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔ پیبلو میچلی نے کہا صدر کی پالیسی سے بے روزگاری اور مہنگائی بڑھے گی۔ مزدوروں کی ہڑتال کے باعث دارالحکومت میں کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا۔