بیونس آئرس ارجنٹائن میں موٹو جی پی ریس کا دلچسپ ایونٹ برطانیہ کے کال کریچلو نے جیت لیا، ریس میں فرانس کے زارکو کا دوسرا، سپین کے ایلکس کا تیسرا نمبر رہا۔ ارجنٹائن میں موٹو جی پی ریس کے آخری روز ٹرافی پر قبضہ جمانے کیلئے شرکا کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کو ملی ۔
ایک دوسرے پر برتری کیلئے سب نے خوب محنت کی۔ برطانوی ڈرائیور کال کرچلو نے زبردست ڈرائیونگ کی، انہوں نے کم ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے کیریئر کا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کیا، ریس میں فرانس کے زارکو نے دوسری، سپین کے ایلکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔