سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے بارے بھارتی عزائم کسی سے چھپے ہوئے نہیں ہیں،حکومت انڈین ایجنٹ کی گرفتاری کو دنیا کے سامنے لائے اور ایران سمیٹ افغانستان سے بھی بات کرے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک عارف آف چھپراں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے انڈین ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد سے بات ثابت ہو چکی کہ پاکستان میں دہشتگردی کروانے والوں میں انڈیا کو مرکزی حثیت حاصل ہے جبکہ ماضی کے حالات کو بھی دیکھا جائے تو وطن عزیز میں انتشار کو ہوا دینے والوں میں پہلا نام بھارت کا ہی ہوتا تھا سب کچھ جانتے ہوئے بھی انڈیا کے ساتھ پہلے تجارت پھر کشمیر کی باتیں کرنے والے غداروں کو ملک چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ کشمیر ایسا مسلہ ہے اقوام متحدہ کے فورم پر دونوں ممالک میں اختلاف کا باعث ہے اور اپنی شہ رگ دشمن کے حوالے کرکے تجارت کرنے والے ترقی نہیں غلامی کے حقدار ہوتے ہیں جبکہ بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری اس بات کا بین ثبوت ہے کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی یا تجارت سے غرض نہیں بلکہ چور راستوں کی تلاش مقسود ہے جس سے ملک کو نقصان پہنچا یا جا سکے لیکن ہم دشمن کے حواریوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام سوئے نہیں بلکہ جاگ رہے ہیں اور بھارت سے کسی قسم کا تعلق بنانے سے پہلے مسلہ کشمیر کا حل ضروری سمجھتے ہیں