اسلام آباد(ویب ڈیسک) 162 ارب روپے میں شوکت خانم جیسے کتنے اسپتال بنائے جا سکتے تھے۔۔؟؟ تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے سیاسی جماعتوں کا تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ سینئر صحافی سعید قاضی نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین دنیا کی مہنگی ترین ٹرین ہے جس کا روزانہ کا نقصان 3 کروڑ ہے ۔
جی این این کے پروگرام ”خبر ہے “ میں انکشاف کرتے ہوئے سعید قاضی نے بتایا کہ 162 ارب روپے کی مدد سے 27 کلومیٹر چلنے والی لاہور اورنج لائن ٹرین پر اڑھائی لاکھ لوگوں نے سفر کرنا ہے ، اس رقم سے پنجاب میں شوکت خانم ہسپتال جیسے 42 ہسپتال اور 10 ہزار سے زائد بہترین تعلیم فراہم کرنے والے سکول بنائے جا سکتے ہیں۔ سعید قاضی نے بتایا کہ اورنج لائن میٹروٹرین دنیا کی مہنگی ترین ٹرین ہے جس کا ایک کلو میٹر 6 ارب روپے کا ہے ، اس پر روزانہ کا نقصان 3 کروڑ ہے ، جبکہ سالانہ 14 ارب روپے سالانہ نقصان برداشت کرنا ہوگا۔ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی اور طاہر ملک نے بھی سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔