لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو خوشخبری دے دی گئی ہے اور وہ پاکستان میں دوبارہ اہم ہو سکتے ہیں ۔ جی این این کے پروگرام ”خبر ہے “ میں انکشاف کرتے ہوئے
تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ شہباز شریف کو دی جانے والی خوشخبری مریم نواز کے لئے بری خبر ہوسکتی ، جبکہ شہباز شریف ایک بار پھر پاکستان میں اہم ہو سکتے ہیں جبکہ پارلیمنٹ میں موجود چند اہم شخصیات کے غیر اہم ہونے کا امکان ہے۔ عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ چند لوگوں کی طرف سے مریم نواز پر سخت پریشر ہے کہ اگر وہ لندن چلی گئیں تو پاکستانی سیاست سے مکمل طور پر آؤٹ ہو جائیں گی،جبکہ آج ان کی دادی اور بھائیوں نے کہا ہے کہ باز آجاؤ۔ پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے صحافی سعید قاضی نے کہا کہ اگر مریم نواز اور نواز شریف بیرون ملک چلے جاتے ہیں تو وہاں جا کر ایسی صورتحال پیدا کریں گے کہ یہاں شہباز شریف کے لئے حالات مشکل ہو جائیں گے۔
To Download videos:
Just right click on Video and choose
Safe Video As