پیرس(نمائندہ خصوصی)مدینہ منورہ میں بم دھماکوں کے بعد اہل اسلام کے دل خون کے آنسو رورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار راؤ عارف ندیم سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا،۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں او ر انتہاپسندوں نے مسلمانوں کے دل پر حملہ کیا ہے اب دہشتگرد اور انتہاپسند عناصر کیخلاف مسلم امہ کو ہر قسم کے مفادات اور مصلحتوں سے بالاتر ہوکر نکلنا ہوگا۔