وفاقی حکومت نے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کو مستقل آئی جی پنجاب تعینات کر دیا ہے۔ عارف نواز 2021 میں ریٹائر ہوں گے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے عارف نواز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جبکہ عارف نواز سے پہلے قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی مستقل تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ وہ احکامات لاہور ہائیکورٹ نے معطل کر دیے تھے اور حکم دیا تھا کہ ایسا افسر آئی جی لگایا جائے جس کی کم ازکم تین سال ملازمت باقی ہو ۔ عارف نواز اس سے پہلے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب تھے۔ عارف نواز کا تعلق پولیس گروپ کے 14 ویں کامن سے ہےاور انھوں 6 دسمبر 1986کو بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی تھی۔