پشاور (اصغر علی مبارک)ایم کیو ایم پاکستان کے پارٹی انتخابات میں عارف تنولی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، نو منتخب عہدیدار نے پارٹی کو خیبر پختونخوا کے کونے کونے تک منظم اور فعال بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایم کیو ایم پاکستان خیبر پختونخوا کے پارٹی انتخابات میں ہری پور سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت عارف تنولی آف کھلابٹ کو ایم کیو ایم پاکستان خیبر پختونخوا کا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نومنتخب جنرل سیکرٹری عارف تنولی نے کہا کہ پارٹی نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عہدہ کیلئے ان کا انتخاب کیا، دن رات ایک کر کے پارٹی کو صوبہ کے کونے کونے اور گاؤں گاؤں تک منظم اور فعال بنانے کیلئے وہ تمام تر اقدامات اور وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔