counter easy hit

میانمار میں مسلح افراد کا سرحدی چیک پوسٹوں پر حملہ، 32 افراد ہلاک

ینگون: مغربی ریاست راکھین میں قائم 24 چیک پوسٹوں پر بیک وقت حملے میں 5 فوجی، 10 پولیس اہلکاروں سمیت 32 افراد ہلاک ہوئے۔

Armed men the attack on border check posts in Myanmar killed 32 people

Armed men the attack on border check posts in Myanmar killed 32 people

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں قائم چیک پوسٹوں پر مسلح افراد کے حملوں میں 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست راکھین کے حکام نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ راکھین کے مقام مؤنگ ڈا میں قائم 24 چوکیوں پر رات گئے بیک وقت منظم انداز میں حملے کئے گئے، حملوں آوروں نے دستی بموں اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا  اور کئی مقامات پر فائرنگ کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔ حکام کے مطابق حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 32 ہوچکی ہے جن میں 5 فوجی اور 10 پولیس اہلکار شامل ہیں جب کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 50 سے زائد ہے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website