بحرین میں جیل پر مسلح حملے کے نتیجے میں دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ تین مجرموں سمیت دس قیدی فرار ہوگئے ۔

Armed people attack on the prison in Bahrain,10 prisoners escaped
بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ایک دہشت گرد گروپ کے چار سے 5 مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا ،حملے میں جیل کا ایک پولیس اہلکارعبدالسلام سیف مارا گیا۔ فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد 10 ہے جن میں تین افراد دہشت گردی کےمقدمات میں سزا یافتہ تھے ۔بحرین کی وزارت داخلہ نے جیل پرحملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ذمہ داروں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے اور تمام شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔








