counter easy hit

جنگ بندی معاہدہ چند گھنٹے، روس کی سرپرستی میں آذربائیجان اور آرمینیا کی طویل بات چیت کے باوجود فوجی کشیدگی جاری

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)ماسکو میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کی موجودگی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان فائربندی کا معاہدے کے چند گھنٹے بعد ہی دونوں ملکوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کا آغاز ہوگیا۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق آرمینیائی گولہ باری سے آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گنجہ میں سات لوگ ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے ہیں۔ آرمینیا نے آذربائیجان کے الزامات کو ‘جھوٹ‘ قرار دیا ہے۔ رمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نگورنو کاراباخ کے متنازعہ خطے پر تازہ جھڑپیں دو ہفتے سے جاری ہیں۔ حالیہ لڑائی میں تین سو سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں۔ نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسندوں کو آرمینیا کی حمایت حاصل ہے۔ آذربائیجان کا پرانا موقف ہے کہ یہ خطہ اس کا حصہ تھا اور رہے گا۔ اس تنازعے میں آذربائیجان کو ترکی کی پشت پناہی حاصل ہے جبکہ آرمینیا کا روس کے ساتھ فوجی معاہدہ ہے۔ جمعے کو دونوں پڑوسی ممالک ماسکو کی ثالثی میں جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے تھے۔ دس گھنٹوں سے بھی زائد جاری رہنے والے مذاکرات کے تحت فریقین نے اتفاق کیا کہ وہ ہفتہ دس اکتوبر کی دوپہر بارہ بجے سے ایک دوسرے پر حملے بند کر ديں گے۔

ترکی نے ماسکو معاہدے کا خیر مقدم کیا اورکہا کہ، ”انسانی بنیادوں پر سیز فائر اہم ابتدائی قدم ہے لیکن دیرپا حل کے لیے یہ کافی نہیں ہے۔ ترکی آذربائیجان کے منظور کردہ کسی بھی حل میں تعاون کرے گا اور میدان جنگ اور مذاکرات کی میز پر آذربائیجان کی حمایت جاری رکھے گا۔‘‘

تاہم ہفتے اور اتوار کو علاقے میں فوجی کشیدگی قائم رہی اور فریقین نے ایک دوسرے پر سیزفائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں طرف اعتماد کا فقدان ہے اور حکام کو شک ہے کہ اگلا فریق جنگ بندی کی آڑ میں اسے مزید نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امن کی خاطر فریقین کے لیے اس معاہدے کی پاسداری ضروری ہے۔ جرمنی نے بھی دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ مزید حملوں سے گریز کیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website