counter easy hit

آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

Pakistan-RahilSharif-UsForeigenMinister_12-10-2015_206919_l. [downloaded with 1stBrowser]

armi chif pak & usa tacking

راولپنڈی…….آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نائب وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ملاقات کی اورا فغانستان مفاہمی عمل کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل اور امریکا کے پاکستان اور افغانستان کےخصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال سمیت دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے خطے میں استحکام کے لیے افغان مفاہمتی عمل کے دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔