لاہور (یس ڈیسک) وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات کئے جائیں۔ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے لئے وضع کردہ سیکیورٹی پلان پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر انہوں نے اسلحے کی نمائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دیا۔