پشاور (یس ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے اسلحہ سکینڈل کیس میں سابق کمانڈنٹ ایف سی سمیت چھ ڈی آئی جیز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
پشاور ہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے چھ ڈی آئی جیز کو اسلحہ سکینڈل کیس میں شامل تفتیش کرنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی گئی۔ چیف جسٹس مظہر عالم اور جسٹس افسرشاہ پرمشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
نیب کی جانب سے اسلحہ سکینڈل کیس میں ہائیکورٹ سے سابق ایف سی کمانڈنٹ عبدالمجید مروت سمیت چھ ڈی آئی جیز کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ عدالت نے سماعت کےبعد سابق کمانڈنٹ ایف سی سمیت چھ ڈی آئی جیز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
اسلحہ سکینڈل کیس میں سابق آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ملک نوید، سابق وزیر اعلیٰ کے بھائی غزن ہوتی اور ان کے رشتہ دار رضا علی پہلے ہی سے زیر حراست ہیں۔