آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردمعصوم لوگوں کےقتل، لیویز اہلکاروں کو ذبح کرنے اور فوجی جوانوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں میں پشاور ائیر پورٹ پر جہاز پر فائرنگ کرنے والے بھی شامل ہیں، دہشت گردوں نے 4 پولیس اہلکاروں کے ہاتھ بھی کاٹے تھے۔
آرمی چیف نے جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ان میں ساجد ولد ابراہیم خان، جاوید خان ولد فقیر گل،فضل حق ولد شہداد ، فضل رحمان ولد فضل کریم، زاہد خان ولد کتاب شاہ،عمر سعید ولد حضرت سعید، رحمت ولد اسماعیل خان، بخت ولی ولد عمل خان ، نذیر احمد ولد اللہ داد شامل ہیں۔