اسلام آباد (یس ڈیسک) بیرسٹر ظفر اللہ کی سربراہی میں حکومتی لیگل ٹیم نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔
لیگل ٹیم نے آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق جے یو آئی ف کے سربراہ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی تاہم کامیاب نہیں ہو سکی۔ مولانا فضل الرحمان کا موقف تھا کہ وزارت قانون کی جانب سے تجویز کی گئی ترامیم ناکافی ہیں۔ بل کے مسودے سے ایک مذہبی طبقے کو ٹارگٹ کرنے کا تاثر ملتا ہے۔
حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا گیا کہ ایکٹ میں مزید ترامیم کی جائیں گی۔ وزارت قانون نے سیکریٹری قومی اسمبلی کو نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔