دونوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں پر گفتگو کی گئی
اسلام آباد (یس اُردو) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ۔ تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے قابل ستائش کامیابیاں حاصل کیں ۔