کراچی (یس ڈیسک) آرمی چیف نے تھیلے سیمیا کے مرض میں مبتلا نوجوان کی ایک دن کیلئے فوجی بنے کی خواہش پوری کر دی۔ 17 سال کے شعیب اونگزیب نے آرمی چیف کو خط لکھ کر ایک بار فوجی بننے کی خواہش ظاہر کی تھی جسے آرمی چیف نے پورا کر دیا۔
آرمی چیف نے شعیب سے ملاقات میں اس کی طبیعت پوچھی اور وطن کے دفاع کے جذبے کو سراہا۔ اس کے بعد شعیب نے ملیر میں آرمی یونٹ کا دورہ کیا اور فوجیوں کے ساتھ وقت گزارا۔