راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔
Army chief calls Nawaz Sharif, goodness discovered of Kalsoom nawaz
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو برطانوی ڈاکٹروں نے گلے کا کینسر تشخیص کیا ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ کلثوم نواز کا کینسر قابل علاج ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔ آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔