آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج لاہور میں ہو رہا ہے جس میں پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک میں دہشت گردی کے بھارتی عزائم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں
اجلاس میں پنجاب میں آپریشن کی جزیات طے کرنے کے بعد فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا جب کہ اجلاس کے بعد عسکری قیادت کی وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔








