counter easy hit

کراچی واقعہ، آرمی چیف کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کراچی کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کر کے آج شام پیش آنے والے واقعے پر بات کی ۔ آرمی چیف کی جانب سے کراچی کے معاملے پرفوری نوٹس لینے اور معاملے کی شفاف انکوائری کی یقین دہانی پر بلاول بھٹو نےانہیں سراہا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کا فوری نوٹس لینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کو خوش آئند قرار دیا۔

بلاول بھٹو سے رابطے کے بعد امکانات ہیں کہ آئی جی اوراعلیٰ افسران چھٹی کی درخواستیں واپس لے لیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے آرمی چیف کے نوٹس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایک واقعے کی وجہ سے پولیس کا مورال کم ہوا، آئی جی سے من پسند آرڈر پر دستخط کروان اناقابل برداشت ہے،آرمی چیف کےانکوائری کےاحکامات قابل تعریف ہیں، پیپلزپارٹی کو امید ہے احکامات کےٹھوس نتائج برآمدہوں گے۔

پولیس افسران احتجاجاً چھٹیوں پر چلے گئے

یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی رینک کے تمام افسران نے چھٹیوں پر جانے کی درخواست جمع کرائی جبکہ ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب نے بھی دو ماہ چھٹی کی درخواست دی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حالیہ واقعے کے بعد پولیس اہلکار و افسران صدمے میں ہیں، ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا‘۔

ڈی آئی جیز کے بعد کراچی کے ایس ایس پیز نے بھی چھٹیوں کی درخواستیں جمع کرائیں جبکہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے بھی45 روز چھٹیوں کی درخواست جمع کرادی علاوہ ازیں ڈی آئی جی ٹریفک عبداللہ شیخ نے بھی ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست جمع کرائی۔

سندھ پولیس کے تمام ڈی آئی جیز اورایس ایس پیز کے بعد اب ایس ایچ اوز نے بھی چھٹی پر جانے کی درخواستیں دینا شروع کردیں، تمام افسران کی درخواستیں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرکوجمع کرادی گئیں، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرتمام درخواستیں وصول کرکےخودبھی چھٹی پرچلےگئے۔ احتجاجاً رخصت پر جانے والوں میں ڈی آئی جی آر آر ایف آصف اعجاز شیخ اور ڈی آئی جی فرانزک بھی شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website