واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈائریکٹر سی آئی اے جان برینن سے ملاقات کی۔ جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر سی آئی اے نے ضرب عضب میں پاکستانیوں کی کامیابیوں کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ضرب عضب سے خطے کی سیکورٹی میں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
آرمی چیف نے خطے کے چیلنجوں اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل پر بات کی۔ جنرل راحیل شریف نے خطے میں مستقل استحکام کی ضروت پر زور دیا۔