counter easy hit

آرمی چیف کی دبئی میں عرب دنیا کے اس حکمران سے ملاقات جو نوازشریف سے ملنا بھی پسند نہیں کرتا

آرمی چیف کی دبئی میں عرب دنیا کے اس حکمران سے ملاقات جو نوازشریف سے ملنا بھی پسند نہیں کرتا

Army ,Chief ,General ,Qamar ,Javed, Bajwa ,meeting, Sheikh ,Rashid ,Al Makhtoom, of, Dubai

Army Chief General Qamar Javed Bajwa meeting Sheikh Rashid Al Makhtoom of Dubai

اسلام آباد(یس اردو نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں انہوں  نے دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم سے  ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے سٹریٹجک تعلقات، دونوں ملکوں میں دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نےاس موقع پرپاکستانیوں کی انسانی بنیادوں پر امداد کرنے اور پاکستان میں ترقیاتی کاموں میں حصہ لینے پر شیخ راشد المختوم کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف نے خلیجی ملک کی تمام شعبوں میں ترقی کو سراہا ، انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی خطے اور عالمی سطح پر متوازن پالیسی کی بھی تعریف کی۔ملاقات کے دوران شیخ محمد بن راشد المختوم نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانیوں کے مثبت کردار کی تعریف کی ۔ملاقات کے دوران  دبئی کے کراﺅن پرنس ہمدان بن محمد المختوم، دبئی کے نائب حکمران مختوم بن محمد المختوم اور یو اے ای کے وزیر خارجہ انور محمد قرقاش بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاناما سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف دبئی کے حکمران سے ملاقات کر نا چاہ رہے تھے لیکن انہوں نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا تھا، اس حوالے سے ایک خط بھی منظر عام پر آیا تھا۔ سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی دبئی کے حکمران سے ملاقات کے بعد نہ صرف دونوں ممالک مزید قریب آئیں گے بلکہ دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ بھی پاکستان کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website