آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے ، ان میں سے 6کا کالعدم ٹی ٹی پی اور 4کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی اداروں،مواصلاتی نظام اور اسکولوں پر حملوں میں ملوث تھے،دہشت گردوں نے کیپٹن جنید اورسیکورٹی اہلکاروں سمیت کئی معصوم شہریوں کو بھی قتل کیا ،فوجی عدالت میں تمام دہشت گردوں کا ٹرائل کیا گیا اور جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزائےموت پانے والےدہشتگردوں میں تیرہ گل،محمدولی اورخیل جان ودیگر شامل ہیں۔