راولپنڈی : فوج کے شعبہ تعلقات عاملہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں پاک افغان سرحد پر مربوط رابطوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔