آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےایرانی سفیرمہدی ہنردوست نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

Army Chief meets Iranian ambassador
آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران سےتعلقات میں باہمی اعتماد اورمفادات کا تسلسل جاری رہےگا، پاکستان ایران سےتاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے مشترکہ خطرے پر بھی گفتگو کی گئی۔








