راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین کرنل جنرل سیمومن یاتیموف نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان کی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور سپہ سالار سےملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تاجکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کے پائیدار امن و استحکام کیلئے پاک افواج کی قربانیوں اورکوششوں کو سراہا۔