آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کی حکومت کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے حکومتی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی
ازبک وفد کی قیادت صدر ازبکستان کی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل مخمودوو وکٹر والڈیمیرو وچ نے کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ازبکستان کی حکومت کے وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔