آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کے سول ہسپتال میں زیرعلاج شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ بھی سپہ سالار کے ہمراہ تھے۔
کراچی: سپہ سالار کی کراچی پہنچ گئے۔ سول ہسپتال میں زیرعلاج شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز سندھ بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
جنرل راحیل شریف کی آمد کے موقع پر سول ہسپتال میں سکیورٹی انتہائی سخت رہی۔ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور سندھ رینجرز کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔