counter easy hit

پاکستان میں ترقی اور امن کیلئے یہ کام ہونا بہت ضروری ہے۔۔۔۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اہم پیغام دے دیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، ملکی سیکیورٹی صورتحال استحکام سے دیرپا امن کی جانب گامزن ہے، آرمی چیف نے کہا کہ اقتصادی ترقی، غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے قیام امن ضروری ہے،پاک فوج کے

تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو شیخ علی بن عبداللہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی،اس موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بہترہورہی ہے، ملکی سیکیورٹی صورتحال استحکام سے دیرپا امن کی جانب گامزن ہے، آرمی چیف نے کہا کہ اقتصادی ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے قیام امن ضروری ہے،شیخ علی بن عبداللہ نے قیام امن کیلئے پاک فوج کی کاوشیں کوسراہا، عالمی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ملک میں امن کیلئے پاک فوج کا کردارگراں قدر ہے،قیام امن سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئیر صحافی اور کالم نگار نے اپنے حالیہ کالم میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے مشترکہ ظلم کی کہانی بیان کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انصار عباسی نے کہا کہ پاکستان کی قوم پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور موجودہ تحریک انصاف کی حکومت کا جو مشترکہ ظلم ہے وہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کو تباہ و برباد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا اسپتال جس نے پاکستان میں گردوں اور جگر کی بیماریوں کے علاج اور ٹرانسپلانٹ کے لیے دنیا کی بہترین سہولتیں مہیا کرنا تھیں اور جہاں غریبوں کا علاج بشمول ٹرانسپلانٹ (جو انتہائی مہنگا علاج ہے) بالکل مفت اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونا تھا، اُسے پہلے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور اس کے بعد موجودہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی اَنا کی بھینٹ چڑھا دیا۔

ARMY CHIEF, PAKISTAN, ANNOUNCED, TO, WORK, ON, TECHNOLOGY, BEST, FOR, PAKISTAN, TO, DEVELPED, IT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website