آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مادر وطن پر 3 بیٹے اور 2 بھتیجے قربان کرنے والے محمد علی خان کے گھر پہنچ گئے، انہیں اور ان کی اہلیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہناتھاکہ پاکستان کو دھمکانے والی بیرونی قوتیں سمجھ لیں ،جس قوم کے پاس ایسے والدین اور بچے ہوں ان کا کوئی بال بیکا بھی نہیں کرسکتا ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ وہ ایسی فوج کے چیف ہیں جس کے جوان ہر وقت ملک پر جان قربان کرنے کو تیار رہتےہیں۔آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ کوئی رقم ان بہادروں کی حب الوطنی اور قربانیوں کی قیمت نہیں چکا سکتی ،ان کی قربانیاں ہی ہمیں پرامن اور مستحکم پاکستان کی طرف لے جارہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف شمالی وزیرستان کے دورے کے دوران کرک کےعلاقےگڑھ خیل میں محمد علی خان کے گھر پہنچے،ان کے 6 بچے پاک فوج کا حصہ رہے ،3 نے مادر وطن کے لئےجام شہادت نوش کیا ۔