counter easy hit

آرمی چیف وزیراعظم کو ہدایات نہيں دے سکتے، آئین کے خلاف ہے ، فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

پشاور : جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ گڈ گورننس سے متعلق آئی ایس پی آر کے بیان کو دھمکی کے الفاظ سے کیوں تعبیر کیا جا رہا ہے، آرمی چیف وزیراعظم کوہدایات نہيں دے سکتے ، انہیں یہ الفاظ کیوں پہنائے جارہے ہيں۔

پشاور میں قبائلی جرگے میں شرکت کے بعد میڈيا سے گفت گو کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یہ بات تو طے ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے۔

ہر صوبے میں ایک ایپکس کمیٹی قائم ہے اور یہ سب چیزیں باہمی مشاورت سے چل رہی ہیں ، اس میں اگر کہیں نتائج کے حصول میں رکاوٹ ہے تو ایک ادارہ اپنی تجاویز دیتا ہے۔