کابل (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغانستان پہنچ گئے، وہ افغان ہم منصب، صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ آرمی چیف افغان آرمی چیف آف سٹاف کی دعوت پر کابل پہنچے ہیں۔
جنرل راحیل شریف، صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سمیت افغان وزیر دفاع، قومی سلامی امور کے سربراہان اور افغان فوج کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران خطے کی سکیورٹی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پاکستانی اعلی حکام کی جانب سے دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے قومی سیکورٹی ایڈوائزر سرتاج عزیز نے کابل کا دورہ کیا تھا۔