راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجودہ نے بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی۔ پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ ایبٹآباد کا دورہ کیا، اس دورے کے دوران انہوں نے کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن کی تقریب میں شرکت کی اور جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے۔چیف آف آرمی سٹاف نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بلوچ رجمنٹ کے کردار اور کامیابیوں کو سراہا گیا۔ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایل او سی پر غیر ملکی صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کے ہمراہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران سینئر صحافی حامد میر کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج غیر ملکی سفارتکاروں اور میڈیا سے قابستہ لوگوں نے ایل او سی آزاد کشمیر کا دورہ کیا، دورے میں سب نے دیکھا کہ بھارتی آرمی چیف کے دعوے میں کتنی صداقت ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے پوری پاکستانی قوم کی جانب سے بھارت کو چیلنج کیا گیا کہ وہ بھی لائن آف کنٹرول پر غیر ملکی سفاترکاروں اور بین الاقومی میڈیا کو لے کر آئے تاکہ ساری دنیا حقیقت جان سکے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جا کر دیکھ لے کہ انکے دلوں میں پاکستان اور ہم کس طرح بستے ہیں، جہاں بھارت کہے گا ہم انکے سفارتکاروں اور میڈیا نمائندگان کو لے کر جائیں گے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک کی طرح بھارتی عوام نے بھی آج دیکھ لیا کہ انکے آرمی چیف کے دعوے میں کتنی حقیقت ہے، 80 لاکھ کشمیری مسلمان اناسی دنوں سے مقطوضہ کشمیر میں قید کی زندگی گزار رہے ہیں، عالمی برادری سے آج بھی یہی درخواست کر رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا حالات ہیں ۔