راولپنڈی : فوجی عدالتوں نے آرمی پبلک اسکول اور صفورہ چوک واقعے میں ملوث 7 بڑے دہشت گردوں کو سزائے موت سنادی
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان ساتوں مجرمان کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 دہشت گرد پشاور آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث تھے۔ فوجی عدالت نے آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث دہشت گرد علی، مجیب الرحمان، سبیل، مولوی عبدالسلام، تاج محمد اور عتیق الرحمان کوسزائے موت، جبکہ ایک دہشت گرد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
مجرم علی ولد اول باز نے 23 لیویز اہلکاروں کو قتل کیا۔ فوجی عدالت نے صفورا چورنگی حملے میں ملوث مجرم محمد فرحان عرف علی عرف عباس عرف اعجاز قادری کو سزا ئے موت سنائی ہے جو جیش محمد کا فعال رکن تھا، صفورا چورنگی حملے میں رینجرز کے 3 اہل کار جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔
فوجی عدالت نے آرمی پبلک اسکول حملےمیں ملوث کفایت اللہ عرف قاری کیف کوعمر قیدکی سزاسنائی ہے۔ مجرمان کو کورٹ آف اپیل میں اپیل دائر کرنے کاحق ہوگا۔