راولپنڈی : پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خودکش حملوں ، اغوا برائے تاوان اور مختلف لوگوں کے قتل میں ملوث چار دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیئے۔
دہشتگردوں میں نور سعید، مراد خان، عنایت اللہ اور اسرار الدین شامل ہیں۔
یہ چاروں دہشت گرد دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ میں بھی ملوث تھے۔