راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےامریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان ، ڈینیل فیلڈ مین نے ملاقات کی ہے
پاک فوج کے تر جمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور امن و استحکام پربات کی گئی۔
فیلڈ مین نےافغان امن مذاکرات شروع کرانے میں پاکستان خصوصاً آرمی چیف کے کردار کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پائیدار امن کے لئے جلد دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔