اسلام آباد : آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں واقع ناروے اور فلپائن کے سفارتخانوں کا دورہ کیا اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔
سانحہ نلتر میں دونوں ممالک کے سفیروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے آرمی چیف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں برادر ملکوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
جنرل راحیل شریف نے ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سفارتخانوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں بھی اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ آرمی چیف نے حادثے میں جاں بحق ہونے والی دونوں ممالک کے سفیروں کی بیگمات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔